کشمیر میں دو روز میں کئی علماء اور مبلغین گرفتار

   

سری نگر: متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے سرکردہ بانی اراکین اور معزز ارکان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پولیس اور فورسز کی جانب سے تازہ مہم کے تحت کشمیر کے طول و عرض میں حالیہ گرفتاریوں کیخلاف شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران کشمیر کے نصف درجن سے زیادہ علماء اور مبلغین کو گرفتار کرکے انہیں PSA کے تحت ماخوذ کرنے کی کارروائی نہ صرف بلا جواز ہے بلکہ اس طرح کی کارروائیوں سے عوامی حلقوں میں شدید ردعمل اور غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔مجلس علما نے یہ بات واضح کی کہ علما ، واعظین ، خطبا اورمبلغین کا بنیادی کام دین اسلام کی تبلیغ و تشہیر، انسانیت اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کے علاوہ حق و صداقت کی بالادستی اوراصلاح معاشرہ کیلئے مثبت کوششیں کرنا ہے ۔ میر واعظ محمد عمر فاروق 5 اگست 2019 سے مسلسل نظر بند ہیں ۔