کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی جموں میں آخری رسومات

   

جموں : جنوبی ضلع شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں مشتبہ جنگجووں کے ہاتھوں قتل کئے گئے کشمیری پنڈت کی جموں میں آخری رسومات ادا کی گئی۔صوبائی کمشنر جموں ، اے ڈی جی پی اور ڈپٹی کمشنر نے آخری رسومات میں شرکت کی۔آخری رسومات میں بیسیوں مقامی افراد بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی اور نم آنکھوں سے آنجہانی پنڈت کو رخصت کیا۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی بن تالاب جموں میں آخری رسومات ادا کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر جموں، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور ڈپٹی کمشنر جموں بھی اس موقع پر موجود رہی۔ان کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پورن کرشن بٹ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔