کمسن کے ریپ اور قتل کے ملزم کو سزائے موت

   

تھرواننتاپورم: یوم اطفال کے موقع پر کیرالا کی ایک عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے پانچ سالہ بچی کی عصمت دری اور اس کے قتل کے مجرم کو موت کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو 4 نومبر کو اس کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس گھناؤنے واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ مجرم کا سابقہ ریکارڈ بھی ہے۔ پانچ سال پہلیاس نے پوکسو POCSO ایکٹ کے تحت دہلی میں دو مہینے جیل میں گزارے تھے۔ پھر وہ ضمانت پر باہر آیا۔4 نومبر (ہفتہ) کو ارناکولم کیرالا میں خصوصی پوکسوعدالت نے الووا عصمت دری اور قتل کیس میں فیصلہ سنایا اور ملزم اشفاق عالم کو اغوا، قتل اور پانچ سالہ بچی کی عصمت دری سمیت تمام الزامات میں قصوروار پایا۔ لڑکی بہار کے مہاجر مزدوروں کی بیٹی تھی۔ ارناکولم میں پوکسو عدالت نے بہار کی ایک لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے ملزم اشفاق عالم کو تمام 16 جرائم کا مجرم پایا ہے۔ 16 جرائم میں سے پانچ میں سزائے موت کا انتظام ہے۔ استغاثہ نے عدالت سے مجرم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ارناکولم کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ میں 4 اکتوبر کو سماعت شروع ہوئی۔ مقدمے کی سماعت ریکارڈ 26 دنوں میں مکمل ہوئی اور ملزم کو عصمت دری، قتل سمیت تمام جرائم کا مجرم قرار دیا گیا۔ اسے اغوا اور شواہد کو تباہ کرنے کا بھی مجرم پایا گیا۔