کنڈو کو ڈی جی پی کے عہدہ سے ہٹانے پر سپریم کورٹ کی روک

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے سینئر پولیس افسر سنجے کنڈو کے ٹرانسفرکے ہائی کورٹ کے حکم پر بدھ کوعبوری روک لگا دی۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ٹرانسفر آرڈر کو اس وقت تک نافذ نہیں کیا جانا چاہئے جب تک ہائی کورٹ کنڈو کے ‘ری کال’ درخواست رپر فیصلہ نہیں لے لیتی۔بنچ نے درخواست گزار کو ہائی کورٹ کے سامنے اس کے 26 دسمبر 2023 کے حکم پر نظر ثانی کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی۔ ہائی کورٹ سے ان کی درخواست پر غور کرنے کو بھی کہا۔بنچ نے منگل کو سینئر پولیس افسر کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا قبول کرتے ہوئے کیس کو 3 جنوری تک درج کرنے کا حکم دیاتھا۔سینئر وکیل مکل روہتگی نے بنچ کے سامنے خصوصی ذکرکے دوران پولیس افسر کا موقف پیش کیاتھا۔