نئی دہلی۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی کیس کی سماعت کے دوران آج سپریم کورٹ رام للّا ورجمان کیوکیل نے بیان دیا کہ وہ الہ آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلہ کو قبول نہیں کریں گے جس میں متنازعہ مقام کی ملکیت کو مشترکہ وارثین میں تقسیم کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ لارڈ رام خود بھگوان ہیں لہذا اس کی ملکیت مشترکہ ہوہی نہیں سکتی ۔