ایک دن میں 48ہزار 916 نئے کیس ، 4.5 لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ۔ تقریبا 8.5 لاکھ مریض صحت یاب
نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کے قہر کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48,916 نئے معاملات سامنے آنے سے مجموعی متاثرین کی تعداد 13.36 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور757 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13,36,861 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 31,358 ہے ۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے 32,223 مریضوں کی بازیاب کے بعد یہ تعداد 8,49,432 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ابھی بھی کورونا انفیکشن کے 4,56,071 فعال کیس ہیں۔ مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا کے 9615 نئے کیس سامنے آئے جبکہ 278 لوگ مرچکے ہیں۔ یہاں اب متاثرین کی تعداد 357117 اور اموات کی تعداد 13132 ہے جبکہ 199967 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انفیکش کے معاملے میں تمل ناڈو دوسر ے نمبر پر ہے یہاں 6,785 نئے کیس سامنے آئے جن میں 88 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 1,99,749 اور اموات کی تعداد 3320 ہوگئی ہے جبکہ 1,43,297 مریضوں کو بازیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا جاچکا ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں انفیکشن کے معاملات میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔ راجدھانی میں اب تک کورونا سے 1,28,389 افراد متاثر ہوئے ہیں
اور اموات کی تعداد بڑھ کر 3777 ہوگئی ہے ۔ اب تک 1,10,931 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ ریاست میں 85,870 افراد متاثر اور 1724 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 31,347 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔آندھرا پردیش نے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اترپردیش اور گجرات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ریاست میں 80,858 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 933 ہوگئی ہے ۔ یہاں 39,935 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کورونا انفیکشن کے معاملے میں گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 60,771 کیس سامنے آئے ہیں اور اس انفیکشن کی وجہ سے 1348 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 37،712 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ملک کی مغربی ریاست گجرات انفیکشن کے معاملے میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے لیکن اموات کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر ، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں 53,545 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2,278 افراد فوت۔ ریاست میں 38,849 افراد اس مرض سے بازیاب ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں ، کورونا وائرس سے 53,973 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1290 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 33,529 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ جنوبی ہندوستانی ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 52,466 ہوگئی ہے جن میں 455 افراد لقمہ اجل بنے ۔ اب تک 40,334 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد 34,178 تک پہنچ چکی ہے یہاں اب تک 602 افراد فوت ہوئے جبکہ 24,547 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے 4.2 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ
نئی دہلی: پورے ملک میں پہلی مرتبہ ایک دن میں کورونا وائرس کووڈ۔19 کے ریکارڈ 4,20,898 نمونوں کی جانچ کی گئی۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے سنیچر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 جولائی کو پورے ملک میں کورونا وائرس کے 4,20,898 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,20,898 ہوگئی ہے ۔پورے ملک میں کورونا ٹسٹ لیب کی تعداد بھی بڑھ کر 1,301 ہوگئی ہے ۔