کورونا کا پھر اثر، ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر منسوخ

   

دبئی۔ بنگلہ دیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیز اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرلی ہیکیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتے کے روزکوالیفائر کو درمیان میں ہی منسوخ کردیا، جو فی الحال ہرارے میں کھیلے جا رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد میزبان ملک زمبابوے سمیت متعدد افریقی ممالک نے سفری پابندیوں عائد کردی ہیں۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2021 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ 9 ٹیموں کے ٹورنمنٹ کے ابتدائی لیگ مرحلے کے دوران لیا گیا، جو نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے لیے آخری تین ٹیموں کا فیصلہ کرنا تھا۔ ساتھ ہی آئی سی سی ویمنزچمپئن شپ کے اگلے سائیکل کے لیے دو اضافی ٹیمیں بھی اس ایونٹ سے منتخب ہونے والی تھی ۔