کورونا کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان، پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 660 کم ہو کر 22,427 پر رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 182 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 356 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1,938 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چار کروڑ تیس لاکھ چودہ ہزار 687 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے ۔