سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی میں جاں بحق ہوئے فوجی وسیم احمد بٹ کی داچھی گام بانڈی پورہ میں اتوار کے روز فوجی اعزاز کے ساتھتدفین عمل میں آئی، جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق کولگام تصادم میں جاں بحق ہوئے فوجی اہلکار وسیم احمد بٹ ساکن داچھی گام بانڈی پورہ کی لاش اتوار کے روز جوں ہی ان کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ وسیم احمد بٹ کی جسد خاکی اتوار کی صبح فوجی ہسپتال سری نگر سے آبائی گاوں داچھی گام بانڈی پورہ پہنچائی گئی۔