کولہاپور مسجد واقعہ ، بیرسٹر اویسی کا شدید ردعمل

   

حیدرآباد : /16 جولائی ۔مہاراشٹرا کے کولہاپور علاقے میں ہندوتوا ہجوم نے ایک مسجد اور درگاہ میں توڑپھوڑ کی ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور X پر ایک پوسٹ میں چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کو کہا کہ /6 ڈسمبر جاری ہے ۔ آپ کی حکومت میں ایک مسجد پر ہجوم نے حملہ کیا۔ یہ قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے ۔ لیکن آپ کی حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے ۔ مہاراشٹرا کے مسلمانوں کو بیلٹ کے ذریعہ جواب دینا چاہئیے جو انہیں سرپرستی اور حمایت دیتے ہیں ۔ صدر مجلس نے کہا کہ ان جماعتوں کی خاموشی کو یاد رکھیں جو یہ دعویٰ کررہی ہیں کہ انہوں نے اخلاقی جیت حاصل کی ہے ۔