جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کہا کہ کونسل کے رکن کے طور پر امریکہ کی مدت یکم جنوری 2025 کو ختم ہو چکی ہے ۔ اب وہ اس بین الحکومتی ادارے سے الگ ہونے کے لیے نااہل ہے جس کا وہ اب حصہ نہیں ہے ۔یو این ایچ آر سی کے ترجمان پاسکل سم نے ایک بیان میں کہاکہ ریکارڈ کیلئے امریکہ یکم جنوری 2022 سے 31 دسمبر 2024 تک انسانی حقوق کونسل کا رکن رہا۔ یکم جنوری 2025سے ریاستہائے متحدہ انسانی حقوق کونسل کا مزید رکن نہیں ہے اور اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک کی طرح جو کونسل کے رکن نہیں ہیں، خود بخود ایک مبصر ریاست بن جائے گا۔ کونسل کا ایک مبصر ریاست کسی ایسے بین الحکومتی ادارے سے دستبردار نہیں ہو سکتا جس کا وہ اب حصہ نہیں ہے ۔
امریکہ کی جانب سے کویت کو فوجی خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری
واشنگٹن: پنٹگان نے جمعرات کو کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو فوج سے متعلقہ ڈیزائن اور تعمیراتی خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے جس کے اخراجات کا تخمینہ ایک بلین ڈالر ہے۔ پینٹگان نے ایک بیان میں کہا کہ فروخت کیلئے بنیادی ٹھیکیدار کا تعین منظور شدہ وینڈرز میں سے کیا جائے گا جو ممکنہ طور پر ایک مسابقتی عمل کے ذریعہ ہو گا۔