نئی دہلی : قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.32 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 32 لاکھ 18 ہزار 638 ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2401 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 625 ہو گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.04 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2373 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے ۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 73 ہزار 308 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے ۔