نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 204.60 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب چار کروڑ 60 لاکھ 81 ہزار 81 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 13 ہزار 734 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 792 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.32 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 3.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 17 ہزار 897 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 33 لاکھ 83 ہزار 787 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.49 فیصد ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار لاکھ 11 ہزار 102 کووڈ ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ہی اب تک کل 87 کروڑ 58 لاکھ 92 ہزار 611 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیںکئے جاچکے ہیں۔