نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم شدومد سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ سے زائد ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 140.31 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ 44 ہزار 652 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ آج صبح 7 بجے تک 140 کروڑ 31 لاکھ 63 ہزار 63 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کے 17 ریاستوں میں کل 358 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 114 انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔