نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 79لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 158.04کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 79لاکھ 91ہزار 230کوویڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7بجے تک 158کروڑ 4لاکھ 41ہزار 770ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوویڈ انفیکشن کے 2 لاکھ 38ہزار 018نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے زیر علاج معاملون کی تعداد بڑھ کر 17لاکھ 36ہزار 628ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 4.62فیصد ہے ۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 14.43فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ 8891 لوگ کوویڈ کی نئی شکل اومی کرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ 57ہزار 421لوگوں کو کووڈ سے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر 3کروڑ 53لاکھ 94ہزار 882لوگ کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 94.09فیصد ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 16لاکھ 49ہزار 143کوویڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔
اور اب تک 70کروڑ 54لاکھ 11ہزار 425لوگوں کی جانچ کی گئی ہے ۔