دبئی ۔۔۔ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے اچانک فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈری سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ کوہلی کو کپتانی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ویراٹ کوہلی نے خود کپتانی کا عہدہ نہیں چھوڑا بلکہ انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا۔‘شعیب اختر نے کہا کہ ویراٹ کوہلی ایک عظیم بیٹسمین ہیں اور انہوں نے دنیا میں کسی سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔‘اُنہوں نے ویراٹ کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کوہلی کو کرکٹ کے میدان میں اپنے قدرتی بہاؤ کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔‘سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ ’میرے خیال میں جب فارم آؤٹ ہوتا ہے تو، نیچے والے کھلاڑی عام طور پر سب سے پہلے مشکل میں پڑتے ہیں۔‘شعیب اختر نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ ’سب کو معاف کر دیں اور آگے بڑھتے رہیں۔اگلے ہندوستانی ٹیسٹ کپتان کے بارے میں سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ بی سی سی آئی اس بارے میں ہوشیار فیصلہ کرے گا۔‘واضح رہے کہ ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے 15 جنوری کو جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز ہارنے کے ایک دن بعد ہی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ سال کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پھر انہیں ون ڈے کی کپتان سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔وراٹ کوہلی نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز گنوانے کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔ اس سے قبل، انہوں نے ستمبر میں ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا۔ اس کے بعد، بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ دورے پر روانہ ہونے سے ٹھیک قبل ان سے ونڈے کی کپتانی چھین لی تھی۔ ان کی جگہ روہت شرما کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔