کویتا کی مداخلت سے دو مسلم خواتین قطر کی جیل سے رہا

   

آسیہ بیگم ، شیخ نسیمہ نظام آباد پہونچ گئیں ، ارکان خاندان سے جذباتی ملاقات
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے پھر ایک مرتبہ بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بغیر کسی جرم کے قطر کی جیل میں محروس نظام آباد کی دو مسلم خواتین کو محفوظ طریقہ سے وطن عزیز کو طلب کرنے اور ان کی ارکان خاندان سے ملانے میں اہم رول ادا کیا ۔ نظام آباد کی آسیہ بیگم ، شیخ نسیمہ 10 ماہ قبل روزگار کی تلاش میں قطر پہونچی تھیں ۔ ایک گھر میں کام کیا ۔ مالک کے تنخواہ برابر نہ دینے ، حملہ اور ہراساں کرنے پر دونوں گھر سے فرار ہوگئیں اور پولیس کے چنگل میں پھنس گئی ، پولیس نے انہیں جیل منتقل کردیا ۔ اس پر ارکان خاندان سے ملی اطلاع کو جاگرتی تنظیم کے جنرل سکریٹری نوین آچاری نے تفصیل کے ساتھ ایم ایل سی کویتا تک پہونچائی ۔ کویتا نے فوری قطر میں جاگرتی صدر نندنی اباگونی کو ٹیلی فون پر اس کی اطلاع دی ۔ جس پر نندنی جیل کو پہونچ کر متاثرین سے ملاقات کی ۔ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرکے اندرون 10 یوم آسیہ بیگم ، شیخ نسیمہ کو جیل سے رہا کرالیا ۔ انہیں ہندوستان روانہ کرنے کیلئے ہندوستان کے قونصل خانہ متعینہ قطر کے عہدیداروں سے بات کرکے ٹکٹ کا انتظام کروایا جس کے بعد یہ دو مسلم خواتین اپنے گھر پہونچ گئی ۔ نظام آباد پہونچنے کے بعد ان خواتین نے جاگرتی تنظیم کے ذمہ داروں سے ملاقات کی اور ان کا اور کے کویتا سے اظہار تشکر کیا ۔ ن