سرسا: انڈین نیشنل لوک دل کی خواتین ونگ کی ضلعی صدر کرشنا پھوگٹ نے آٹا، گیہوں، دال، دہی، لسی سمیت دیگر کھانے کی اشیاء پر عائد پانچ فیصد جی ایس ٹی) کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں آئی این ایل ڈی خواتین ونگ کی سینئر لیڈر اور ضلع صدر پھوگاٹ نے کہا کہ مرکز کے اس فیصلے سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں کیونکہ اس فیصلے سے ان کے کچن کا بجٹ پوری طرح سے گڑبڑ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہیں اور اب ایسا فیصلہ یقیناً ملک کے لوگوں کی کمر توڑ دینے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد اضافہ کرکے عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا گیا۔ بی جے پی حکومت عوام کو مہنگائی سے راحت دینے کے بجائے لگاتار نئے ٹیکس لگا کر عام آدمی کو خون کے آنسو رلا رہی ہے ۔