حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) کھمم میں بعض خاتون ٹیچرس نے آر ٹی سی بسوں میں ٹکٹ خرید کر سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومت پر مالیاتی بوجھ کم ہوسکے۔ کھمم کے سرکاری اسکولس میں کام کرنے والی بعض ٹیچرس کا کہنا ہے کہ مفت سفر کی سہولت کا فائدہ اُن غریب خواتین کو پہونچنا چاہئے جو ٹکٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتی ہیں۔ 15 خاتون ٹیچرس نے جنھوں نے ٹکٹ خرید کر سفر کرنے کا فیصلہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ دوسری خواتین بھی ان کی تقلید کریں گی۔