کھیل نہ صرف تفریح بلکہ ہنر اور تجربہ بھی فراہم کرتا ہے: منوج سنہا

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کھیل نہ صرف تفریح کا ایک موثر ذریعہ ہے بلکہ یہ ہنر اور تجربہ فراہم کرتے ہوئے طلبا کیلئے صحیح راہ کو ہموار بھی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سپورٹس اور فٹنس کی ایک مضبوط ثقافت کو فروغ دینا ہوگا۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کو بخشی اسٹیڈیم میں برن ہال اسکول کی سالانہ اسپورٹس میٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔