کیا آؤٹ ڈور فرنیچر ریگولر فرنیچر کی نسبت مہنگا ہے؟

   

کسی بھی فرنیچر کا انتخاب آسان اور سستا ہوتا ہے اگر ہم اسے اپنے کمروں یا ڈرائنگ ڈائننگ کی زینت بنائیں کیونکہ انہیں براہِ راست تپش، گرمی اور سردی برداشت نہیں کرنی پڑتی لیکن آؤٹ ڈور فرنیچر کا جہاں انتخاب مشکل ہے وہیں کم قیمت میں پائیدار فرنیچر منتخب کرنا آسان نہیں۔آؤٹ ڈور فرنیچر کو شدید موسم یعنی تیز ہوا، آندھی، طوفان، دھول مٹی، سورج کی براہِ راست تپش، ژالہ باری یا بارش جیسے حالات کا سامنا کرنے کی بنا پر اس کی ساخت پائیداری اور مضبوطی کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھ کر تیار کی جاتی ہے جس پر مہنگے داموں دستیاب ہونے والے رنگ و روغن کے ایک سے زائد کوٹ بھی کیے جاتے ہیں تاکہ ایک موسمی دار میں ہی اس کی مدت معیاد میں فرق نہ آنے پائے۔اس لئے اکثر و بیشتر بہترین کوالٹی پر مبنی آؤٹ ڈور فرنیچر مہنگے داموں دستیاب ہوتا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ جس طرح باغیچوں اور صحن، بالکونیوں اور پورچ کی تعمیر میں جدید تبدیلیاں آتی گئیں اسی طرح آؤٹ ڈور فرنیچر کا رجحان بڑھتا گیا۔ پہلے پہل جہاں ایک یا دو کرسیوں سے زیادہ آؤٹ ڈور فرنیچر پر اتنی توجہ یا اہمیت نہیں دی جاتی تھی وہاں بطور خاص اب ایسے فرنیچر کا انتخاب کیا جاتا ہے جو نہ صرف خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہو بلکہ جدت اور پائیداری پر بھی پورا اترتا ہو۔ بین الاقوامی طرز پر تیار شدہ آؤٹ ڈور فرنیچر اب زیادہ پسند کیا جانے لگا ہے جس میں کینوپی اور جھولے قابلِ ذکر ہیں۔ربِ کائنات نے برصغیر کو چار موسموں سے نوازا ہے اور ہم ہر سیزن میں ان سے مکمل طور پر فائدہ اٹھاتے ہیں۔جس طرح موسمِ سرما میں دھوپ اور گرم مشروب سے لطف اندوز ہونے کا مزہ ہی اور ہے اسی طرح گرمی کے موسم میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں آپ کو تپتے موسم میں راحت فراہم کرتی ہیں ۔ آؤٹ ڈور فرنیچر گھر میں رہتے ہوئے آپ کو ان خوشگوار موسموں سے لطف اندوز ہونے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔