ترواننت پورم: کیرالہ کے سابق وزیراعلی اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے قدآور لیڈر وی ایس اچیوتانند کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے ۔ وہ 98سال کے ہیں۔ اچیوتانندن کے بیٹے وی اے ارون کمار نے جمعہ کو کہا کہ میرے والد جمعرات کو کورونا سے متاثر ملے ہیں اور انہیں شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اچیوتانندن اپنی گھریلو نرس سے کورونا کی زد میں آئے ۔ نرس اگلے دن کورونا وائرس سے متاثر ملی۔ خیال رہے کہ کیرالہ انتظامی اصلاحات کمیشن کے صدر اچیوتانندن کو نومبر میں بھی خراب صحت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں ایکیوٹ گیسٹرواینٹرائٹس کا مریض پایا گیا تھا۔