کوچی : کیرالا اسٹیٹ اسمال انڈسٹریز ایسوسی ایشن (کے ایس ایس آئی اے ) نے انڈیا انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو 2024 کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔یہ ایکسپو 13 سے 15 دسمبر 2024 تک کوچی کے کالامسری میں کنفرا انڈسٹریل پارک میں منعقد ہوگی۔میٹرو مارٹ اور کیرالا کے صنعت و تجارت کے محکمے کے تعاون سے ہونے والی اس نمائش کا مقصد جدید ٹیکنالوجیز اور صنعت کی اختراعات کی نمائش کرنا ہے ۔