نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور نجف گڑھ کے ایم ایل اے کیلاش گہلوت نے منگل کو وزیر اعلیٰ آتشی کی قیادت میں دہلی حکومت میں ٹرانسپورٹ، ہوم، انتظامی اصلاحات اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر کے طور پر چارج سنبھالا۔ گہلوت کو وہی قلمدان دیے گئے ہیں جو سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی قیادت میں حکومت میں ان کے پاس تھے۔ چارج سنبھالنے کے بعد، گہلوت نے کہا، ‘‘میرا واحد مقصد دہلی کے لوگوں کے لیے پہلے کی طرح کام کرنا اور ہمارے لیڈر اروند کجریوال کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کے تین وزراء گوپال رائے، عمران حسین اور مکیش اہلاوت نے پیر کو اپنی اپنی وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالی۔