کیلیفورنیا میں مغویہ سکھ خاندان کے چار افراد کی نعشیں برآمد

   

نیویارک : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اغوا ہونے والے ایک سکھ خاندا ن کے چاروں افراد کی نعشیں برآمد لر لی گئی ہیں مارے جانے والوں میں ایک 8ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔یہ بات ریاست کی مرسڈ کاؤنٹی کے شیرف ورن وارنکے نے چہارشنبہ کی رات ایک نیوز کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا۔’’ہمارے بدترین خدشات کی تصدیق ہو گئی ہے‘‘وارنکے نے ان افراد کے قتل کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی نعشیں اس وقت ایک دوسرے کے نزدیک ہی تھیں جب انہیں ایک دوردراز علاقے میں ایک فارم پر ملازمت کرنے والے شخص کی ان پر نظر پڑی۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اعلان چہارشنبہ کی صبح پولیس کی جانب سے ایک سرویلنس فوٹیج کی ریلیز کے بعد سامنے آیا جس میں ایک شخص کو پستول کے زور پر ان افراد کو اغوا کرتے دکھایا گیا ہے۔