کیلیفورنیا : امریکہ کی پہلی ریاست کیلیفورنیا ہے جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محصولات پالیسی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ گورنر گیون نیوسم نے بدھ کے روز ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ “آج میں نے ریاست کیلیفورنیا کی جانب سے ایک مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ مقدمہ وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے اور اس میں ٹرمپ کے ،بین الاقوامی اقتصادی ہنگامی اختیارات ایکٹ (IEEPA) کے تحت کانگریس کی منظوری لئے بغیر محصولات عائد کرنے کے، اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ نیوسم نے مزید کہا ہے کہ”کیلیفورنیا، ہمارے ملک کی، سب سے بڑی پیداواری ریاست ہے اور دنیا کے بڑے ترین تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے جدید امریکی تاریخ میں محصولات میں یکطرفہ طور پر بڑے ترین اضافے کا اختیار استعمال کیا ہے اور اس اضافے سے کوئی بھی ریاست کیلیفورنیا سے زیادہ متاثر نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کا اور جدید امریکی تاریخ میں خود کو ختم کرنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔