کیمیکل سے پکائے گئے آم کے استعمال سے گریز کا مشورہ : سٹی پولیس کمشنر

   

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) موسم گرما میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ کیمیکل سے پکائے گئے آم کے استعمال سے گریز کریں۔ پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے اپنے ایک پیام میں کہاکہ آم فروخت کرنے والے تاجرین آم پکانے کیلئے کیلشیم کاربائیڈ اور دیگر خطرناک کیمیکلس استعمال کرتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کیمیکل کے ذریعہ پکائے گئے آم دیکھنے میں بہت ہی عمدہ معلوم ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اُنھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق کیمیکل کے ذریعہ پکائے گئے آم کھانے پر کئی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں جس میں پیٹ کے امراض بھی شامل ہیں۔ اُنھوں نے آم کا کاروبار کرنے والے تاجرین کو انتباہ دیا کہ وہ عوام کی صحت سے کھلواڑ نہ کریں اور کیمیکل سے پکائے گئے آم کی فروخت سے گریز کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ ملاوٹی اشیاء کے خلاف کارروائی کیلئے تیار کی گئی ایچ فاسٹ ٹیم کارروائی کرے گی۔ ب