واشنگٹن: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ کینیڈا یوکرین کیلئے امریکی ساختہ نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم (این اے ایس اے ایم ایس) خریدے گا۔کینیڈا کی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے دن میں، دونوں رہنماؤں نے میکسیکو سٹی میں شمالی امریکہ کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے صدر کو بتایا کہ کینیڈا یوکرین کیلئے امریکی ساختہ نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم (این اے ایس اے ایم ایس) خریدے گا۔وزیر دفاع انیتا آنند نے کہا کہ کینیڈا کی طرف سے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام کا یہ پہلا عطیہ ہے ۔