حیدرآباد۔14۔اپریل (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کل 15 اپریل کو جواہر نگر ڈمپنگ یارڈ میں 2000 کے ایل ڈی صلاحیت کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے 250 کروڑ روپئے کے قرض سے ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا ہے جسے کچرے کے ذریعہ پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پلانٹ کی تیاری کا کام رامکی انفراسٹرکچر لمٹیڈ کو دیا گیا ۔ جواہر نگر اور اطراف کے علاقوں کے عوام کئی دہوں سے کچرے کے نتیجہ میں مسائل کا شکار تھے۔ر