شہر میں جاریہ سال 11 ترقیاتی پراجکٹس کی منصوبہ بندی، کے ٹی راما راؤ، سبیتا اندرا ریڈی اور دوسروں کی شرکت
حیدرآباد۔یکم ؍ جنوری ، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کتہ گوڑہ اور کونڈہ پور جنکشنوں کے درمیان ملٹی لیول فلائی اوور کا بوٹانیکل گارڈن جنکشن کے پاس افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان ( ایس آر ڈی پی ) پراجکٹ کے تحت 34 ترقیاتی کام مکمل کئے گئے ہیں اور 2023 کے اختتام تک مزید 11 پراجکٹس مکمل کئے جائیں گے۔ ایس آر ڈی پی پراجکٹس کیلئے تقریباً 8000 کروڑ خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال اپریل یا مئی میں حیدرآباد صد فیصد سیوریج کے ٹریٹمنٹ کا ملک میں پہلا شہر بن جائے گا۔ جاریہ سال مارچ اور اپریل تک 1000 کروڑ کے خرچ سے اسٹراٹیجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایس اینڈ ڈی پی ) کے کام مکمل کئے جائیں گے۔ اکٹوبر 2020 میں حیدرآباد میں سیلاب کے بعد نقصانات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اسٹارم واٹر ڈرین نیٹ ورک کی منصوبہ بندی کی تھی۔ بوٹانیکل گارڈن فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی، رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ رنجیت ریڈی، میئر جی وجیہ لکشمی، رکن اسمبلی شیرلنگم پلی اے گاندھی، جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار، رکن کونسل وانی دیوی اور دوسروں نے شرکت کی۔ ر