گرمی کی شدت سے برقی طلب میں ریکارڈ اضاف حیدرآباد میں 69.31 ملین یونٹ کی طلب

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے سبب برقی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نہ صرف حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں بھی گرمی کے سبب برقی کی مانگ میں اضافہ کا رجحان ہے۔ حیدرآباد میں گذشتہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور ایر کنڈیشنڈس، واٹر کولرس اور دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے گرمی کی شدت سے نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تلنگانہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ کے مطابق ریاست میں برقی کی طلب 6 مارچ کو 298.19 ملین یونٹ درج کی گئی جبکہ 2003 میں اسی دن برقی کی طلب 293.52 ملین یونٹ درج کی گئی تھی۔حیدرآباد میں 6 مارچ کو برقی کی طلب 69.31 ملین یونٹ ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال 58.75 ملین یونٹ تھی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کی صورت میں برقی کی طلب میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔1