گروپ I مینس امتحان کے پیاٹرن میں تبدیلیاں چوائس گھٹ گئے ، سوالات بڑھ گئے ، انٹرویو کا عمل منسوخ

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I کے مینس امتحان کے سوالیہ پیپر کے پیاٹرن میں تبدیلیاں کی ہیں ۔ پرچہ سوالات میں اختیارات ( آپشنس ) کو نمایاں طور پر کم کردیا گیا ہے ۔ کمیشن نے امیدواروں کی قابلیت کو مزید جانچنے کے لیے اس مرتبہ کچھ تبدیلیاں کی ہیں کیوں کہ انٹرویو کا عمل ختم کردیا گیا ہے ۔ کمیشن نے اس معاملے میں ماہرین کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرلیا ہے ۔ اس سے قبل گروپ I مینس امتحان کے لیے پانچ پرچے تھے ۔ اس مرتبہ چھٹا پیپر شامل کیا گیا ہے ۔ فی پرچہ 150 مارکس کے حساب سے جملہ 900 مارکس مختص کئے گئے ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے سال 2016 میں مینس امتحان کا انعقاد کیا تھا ۔ اس مرتبہ امتحان کے انعقاد میں تھوڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ پیپر I ( جنرل ایس اے ) کوئی زیادہ تبدیلیاں نہیں ہیں ۔ پیپر 2 ( تاریخ ۔ ثقافت ، جغرافیہ ) پیپر 3 ( ہندوستانی معاشرہ ، آئین ، انتظامیہ ) ، پیپر 4 ( معیشت ، ترقی ) میں سوالات کے انتخاب کو کم دیا گیا ۔ اس سے پہلے ہر پرچے کے تین سیکشن اور جملہ 15 سوالات کے جوابات تحریر کرنا ہوتا تھا ۔ ہر سوال کے ساتھ ایک اور سوال اس طرح جملہ 30 سوالات ہوتے تھے ۔ اب تبدیل شدہ طریقہ کار کے مطابق چوائس کو ملا کر ہر سیکشن میں 8 کے حساب سے جملہ 24 سوالات ہوں گے ۔ ہر سیکشن میں پہلے دو سوالات کا جواب تحریر کرنا لازمی ہوگیا ہے۔ تین ، چار ، پانچ سوالات میں ہر ایک سوال کے ساتھ اضافی سوال ہوگا ۔ جس کا جواب دینے کے لیے چوائس ہوگا ۔ سائنس اور ٹکنالوجی اور ڈاٹا انٹر پرینٹیشن کے مضامین جو پہلے پیپر 4 اور 5 تھے ۔ اس بار پیپر 5 میں یکجا کردیا گیا ہے ۔ سوالیہ پرچہ بالکل بدل گیا ہے ۔ سائنس اور ٹکنالوجی کا مضمون دو سیکشنس میں دیا جائے گا ۔ ہر سیکشن میں متعدد سوالات ہوں گے ۔ ہر سیکشن میں پہلے دو سوالات کا جواب دینا لازمی ہے ۔ 3 ، 4 ، 5 سوالات میں ہر ایک سوال کے ساتھ ایک اضافی سوال دیا جائے گا جس میں چوائس رہے گا ۔ دو سیکشن میں جملہ 10 سوالات کے جوابات دینا ہوگا ۔ تیسرے سیکشن میں ڈیٹا انٹرپرینٹیشن میں 30 سوالات دئیے جائیں گے ۔ جس میں 25 سوالات کے جوابات تحریر کرنا ہے ۔۔ ن