گروپ کیپٹن منیشن کمار نے بیگم پیٹ اے ایف ایس کمانڈ کا جائزہ حاصل کیا

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : گروپ کیپٹن منیش کمار نے کل ایر فورس اسٹیشن بیگم پیٹ کے اسٹیشن کمانڈر کی حیثیت سے کمانڈ کا جائزہ حاصل کیا ۔ اس موقع پر اسٹیشن پر ایک رسمی پریڈ منعقد ہوئی جس میں ایر کموڈور سنیل ٹومر ، ایر آفیسر کمانڈنگ نے منیش کمار کو کمانڈ حوالہ کیا ۔ منیش کمار جون 1996 میں انڈین ایر فورس کی فلائنگ ( نیویگیٹر ) برانچ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ انہیں آپریشنس اور ایڈمنسٹریشن کے مختلف امور کا اچھا تجربہ ہے ۔۔