گورنر ایوارڈس کیلئے نامزدگیوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد ۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) گورنر کے ایوارڈس فار ایکسیلنس 2024ء کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ سال 2024ء کیلئے گورنر کے ایوارڈس فار ایکسیلنس کیلئے افراد، اداروں، تنظیموں، سوسائٹیز اور ٹرسٹس سے نامزدگیاں طلب کی جارہی ہیں جنہوں نے گذشتہ پانچ سال کے دوران یعنی سال 2019ء سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اس کی آخری تاریخ 23 نومبر تھی جس میں 30 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ یہ ایوارڈس چار فیلڈس بشمول ماحولیات کے تحفظ، دیونگیئن کی فلاح و بہبود، اسپورٹس اینڈ گیمس اور کلچرمیں پیش کئے جائیں گے۔ درخواست گذار نامزدگی فارمس اور دیگر درکار دستاویزات تلنگانہ راج بھون ویب سائیٹ https://governor.telangana.gov.in پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔