گورنر تلنگانہ نے ریجنل پاسپورٹ آفس میں آرٹ اینڈ کیلی گرافی نمائش کا افتتاح کیا

   

ہاتھ سے تحریر کردہ دستور ہند عوام کے مشاہدہ کے لیے
حیدرآباد ۔24۔جنوری (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے آج ریجنل پاسپورٹ آفس اور وزارت خارجہ کے برانچ سکریٹریٹ میں منعقدہ آرٹ اینڈ کیلی گرافی نمائش کا افتتاح کیا۔ دستور ہند کے نفاذ کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دستور ہند کو خطاطی اور آرٹ کے نادر نمونوں کے ذریعہ تحریر کیا گیا ہے ۔ 24 جنوری 1950 کو دستور ساز اسمبلی کے 284 ارکان نے ہاتھ سے تحریر کردہ دستور پر دستخط کئے تھے۔ دستور کی ہاتھ سے تحریر کردہ نقل کو نمائش میں رکھا گیا ہے ۔ ریجنل پاسپورٹ آف حیدرآباد نے سابق میں ہندوستانی دستور پر خصوصی انولپ جاری کیا تھا۔ یہ خصوصی انولپ پاسپورٹ کی روانگی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو دستور ہند کی یاد دلانے کا اہم ذریعہ ہے۔ وزارت خارجہ برانچ سکریٹریٹ کی سربراہ اور ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد شریمتی جے سنیہجا آئی ایس ایف نے گورنر کو نمائش کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ اس موقع پر سابق ہندوستانی سفیر شریمتی شروتی پاٹل موجود تھیں۔ یہ نمائش ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں دستور کے نفاذ کے 75 سال کی تکمیل کے ضمن میں ایک سال تک عوام کے مشاہدہ کیلئے جاری رہے گی۔ گورنر نے دستور کی ہاتھ سے تحریر میں خصوصی دلچسپی دکھائی اور ریجنل پاسپورٹ آفیسر کو نمائش کے اہتمام پر مبارکباد پیش کی۔1