گورنر نظام پر سے اعتماد ختم ہورہا ہے: ریاستی وزیر ستیہ وتی راٹھور

   

حیدرآباد۔/4 مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر بہبود خواتین و اطفال ستیہ وتی راٹھور نے کہا کہ ایوانوں میں منظور بلز کو گورنر تلنگانہ کی جانب سے منظوری نہ دینے پر گورنر نظام سے اعتماد ختم ہورہا ہے۔ گورنر نظام کا ہم احترام کرتے ہیں مگر گورنر تلنگانہ کا رویہ بدبختانہ ہے، ایسے میں گورنر کا احترام کیا جائے۔ انہوںنے استفسار کیا اور کہا کہ گورنر سے کیوں ملاقات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین سرکاری پروگرام 8 مارچ کو کاکتیہ یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔ ریاستی وزراء کے ٹی آر اور سبیتا اندرا ریڈی بھی شرکت کریں گے۔ن