گورنردیوورت کی رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد

   

گاندھی نگر: گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت نے ہولی۔دھولیٹی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ دیوورت نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ ہولیکا دہن کا یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ ہولیکا دہن کے اس تہوار پر آئیے ہم سب زہریلی کیمیکل کھیتی کو ترک کرنے اور ماحول کی صفائی، گائے کے تحفظ اور فروغ کے لئے ، زمین کی زرخیزی بڑھانے اور خالص خوراک کے لیے قدرتی کھیتی کو اپنانے کا عزم کریں۔