گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج حسینی علم میں فیکلٹی کے تقررات

   


حیدرآباد :۔ پرنسپل ڈاکٹر بی سنیتا پدماوتی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین حسینی علم حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق کالج ہذا میں مختلف مضامین کے لیے درج ذیل گیسٹ فیکلٹی کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ جن میں انگریزی ، کمپیوٹر سائنس ، کمپیوٹر اپلی کیشن ، کامرس ، میتھ میٹکس اور تلگو مضامین کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ تعلیمی لیاقت متعلقہ مضامین میں پی جی 55 فیصد مارکس سے پاس ہونا ضروری ہے ۔ خواہش مند افراد اپنی درخواست 12 فروری 2021 تک کالج ہذا میں داخل کرسکتے ہیں ۔ 16 فروری 2021 کو صبح 11 بجے انٹرویوز منعقد کئے جائیں گے ۔ تقررات میں خواتین کو ترجیح دی جائے گی ۔ مزید معلومات کے لیے کالج کے آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔۔