گونڈہ:پولیس حراست میں موت کے معاملے میں 8پولیس اہلکار معطل

   

گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گوندہ کے نواب گنج تھانہ احاطے میں پوچھ گچھ کے دوران حراست میں بجلی لائن مین کی ہوئی موت کے معاملے میں ایس پی نے ایس او جی اور تھانے میں تعینات آٹھ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں فوری اثر سے معطل کردیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)آکاش تومر نے بتایا کہ گذشتہ 14ستمبر کو بجلی لائن مین دیو نارائن یادو کو قتل کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے تھانہ طلب کیا گیا تھا۔ جہاں پوچھ گچھ کے دوران ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے الزام پر فی الحال جانچ میں سامنے آئے نکات کی بنیاد پر 10ملزمین کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ۔ جانچ جاری ہے ۔