برازیلیا : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس دنیا کی بڑی معیشتوں کے 20 لیڈروں کے گروپ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے برازیل کا دورہ کریں گے ۔ ان کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔اسٹیفنی ٹریمبلے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، “وہ جی20 میٹنگ میں شرکت کیلئے آئندہ جمعہ کو ہر سال کی طرح برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو جائیں گے اور وہاں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔جی 20 سربراہی اجلاس 18 سے 19 نومبر تک برازیل میں منعقد ہوگا۔ اس میں 19 رکن ممالک کے ساتھ افریقی یونین اور یورپی یونین کے رہنماوں کی شرکت متوقع ہے ۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا، تاہم وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کو کہا کہ روس سربراہی اجلاس کے دوران کثیر قطبی عالمی اصولوں کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔