کیلفورنیا: گوگل، ایپل اور فائرفاکس براؤزر بنانے والی کمپنی موزیلا نے مشترکہ طور پر ایک براؤزر پر کام شروع کر دیا ہے جس سے دنیا کے کئی افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔اگرچہ اسپیڈومیٹر ایک ایپ ہے اور جی پی ایس کے تحت ڈجیٹل اسپیڈومیٹر کی طرح کام کرتی ہے لیکن اسی نام سے براؤزر کے لیے ایک بینچ مارک پیمانہ بھی بنایا گیا ہے جس کے تیسرے ورڑن پر کام جاری ہے۔ اس کا خاص مقصد ویب سروسز اور استعمال کرنے والے کے درمیان تیز رفتار اور مؤثر رابطے کو فروغ دینا اور معیار بندی ہے۔ اگرچہ اس کے ورڑن تھری پر تینوں کمپنیاں کام کر رہی ہیں لیکن گٹ ہب کے مطابق اس کا ورڑن 2.1 فی الحال جدید ترین ہے۔گوگل کروم کے اس وقت دو تہائی 66 فیصد انٹرنیٹ صارفین استعمال کر رہے ہیں تاہم اسپیڈومیٹر کے جدید ورڑن میں فریم ورکس بہتر بنانے اور جاوا اسکرپٹ جیسی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔