گیٹ امتحان میں کامیاب امیدواروں کو اضافی نمبروں کا ویٹیج دینا غیر آئینی :ہائیکورٹ

   

ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایم ایس ای ڈی سی ایل) کی بھرتی میں گیٹ امتحان میں کامیاب امیدواروں کو 10 فیصد اضافی نمبروں کا ویٹیج دینے کو بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے غیر آئینی اور من مانا قرار دیا ہے۔ ایم ایس ای ڈی سی ایل نے 29 دسمبر 2023 کو گریجویٹ انجینئر ۔ ٹرینی کے 320 عہدوں کے لیے بھرتی کا اعلان کیا تھا، جہاں امیدواروں کا انتخاب مسابقتی امتحان کے ذریعے ہونا تھا، لیکن بعد میں گیٹ امتحان کے کامیاب امیدواروں کو ویٹیج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔