ہارڈ کور کا ٹویٹ اکاؤنٹ مسدود

   

نئی دہلی۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) راپیر ہارڈ کور کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف نہایت ہی بے ہودہ باتیں کہنے کے بعد معطل کردیا گیا ۔ جون 2019ء میں کور کو اترپردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف بعض ناگوار باتیں کہنے کی پاداش میں غداری کے الزام میں دھر لیا گیا تھا ۔