ہر منڈل میں ریت مارکٹ یارڈس قائم کرنے عہدیداروں کو ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا نے ہر منڈل میں ریت کے مارکٹ یارڈس قائم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ریت کی فروخت میں درمیانی لوگوں کے عمل دخل کو روکنے کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو شفافیت اور ریت کی حکومت کی جانب سے مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ وکرامارکا نے کل یہاں وسائل کے موبلائزیشن پر آمدنی کے محکمہ جات جیسے کمرشیل ٹیکس ، ٹرانسپورٹ ، اکسائز اور اسٹامپس اینڈ رجسٹریشنس کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ جس میں انہوں نے عہدیداروں کو ٹیکس بچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔۔