ہر ڈیجیٹل ادائیگی پر حکومت کی نظر، ٹیکس چوری پر سخت شکنجہ

   

’’ریوون ‘‘ پورٹل سے نگرانی، چیف سکریٹری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل، احکامات جاری

حیدرآباد ۔7 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھانے کے مقصد سے چیف سکریٹری ی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق یہ کمیٹی لایجیٹل لین دین کی تفصیلات اکھٹا کرنے سے متعلق قانون سازی کے امکانات کا جائزہ لے گی ۔ حکومت نے ’’ریو ون‘‘ (Revenue One) کے نام سے ایک پورٹل تشکیل دینے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے ذریعہ ریاست بھر میں ہونے والی تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا حاصل کیا جاسکے گا ۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کی اصل آمدنی سالانہ ٹرن اوور اور ادا کردہ جی ایس ٹی یا وی اے ٹی کا درست موازانہ کرتا ہے تاکہ ٹیکس چوری کو روکا جاسکے اور حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے ۔ فی الوقت عوام دوکانات اور کاروباری ادارں میں پوائنٹ آف سیل (POS) مشینں ، ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈس، QR کوڈ اسکیننگ اور Phone Pe ، Google Pay جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمس کے ذریعہ ادائیاں کرتے ہیں۔ اگر ان تمام لین دین کا ڈیٹا حکومت کے پاس دستیاب ہوجائے تو ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید موثر بنایا جاسکتا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کا محکمہ انکم ٹیکس پہلے ہی بینکنگ لین دین اور جی ایس ٹی ڈیٹا کا موازانہ کر کے ٹیکس چوری کرنے والوں کی نشاندہی کر رہا ہے اور اب ریاستی کومت بھی اسی طرز پر اقدامات کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ تاہم کمیٹی کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس عمل میں ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے اور ڈیٹا کے تحفظ کے اصولوں کو یقینی بنانے کیلئے جامع سفارشات پیش کر یں ۔ کمیٹی کو یہ بھی ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ’’ ریو ون‘‘ پورٹل کیلئے درکار سافٹ ویر اور تکنیکی نظام کی تیاری نفاذ اور ڈیٹا کے تبادلے کیلئے ٹائم لائین طئے کرے۔ اس کے علاوہ بلدیاتی اداروں کو تفریحی ٹیکٹس عائد کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور دیگر ریاستوں کے ماڈلس کا مطالعہ کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ یہ کمیٹی 30 دن کے اندر ابتدائی رپورٹ اور 60 دن میں حتمی رپورٹ پیش کرے گی ۔ کمیٹی میں چیف سکریٹری رام کرشنا بطور چیرمین کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری بطور کنوینر جبکہ میونسپل ٹرانسپورٹ ، آر این ڈ بی ، لیبر ، کانکنی ، ماحولیات ، رجسٹریشن ، قانون اور آئی ٹی محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں بطور اراکین شامل کئے گئے ہیں ۔ 2/K