ہریانہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں کے ہاتھوں دو مسلمانوں کو زندہ جلادیاگیا

,

   

Ferty9 Clinic

ان دوافراد کو منگل کے روز ان کے آبائی مقام راجستھان کے گوپال گڑھ سے مبینہ اٹھایاکر لایاگیاتھا
گاؤ ذبیحہ کے شبہ میں ہریانہ کے بھیوانی میں دو مسلم افراد جنید اور ناصر کوبجرنگ دل کارکنوں نے مبینہ اغوا کیا‘ ان کے ساتھ ظلم وزیادتی کرتے ہوئے انہیں قتل کردیاہے۔ان دوافراد کو منگل کے روز ان کے آبائی مقام راجستھان کے گوپال گڑھ سے مبینہ اٹھایاکر لایاگیاتھا۔

مکتوب میڈیانے ایک فیملی ممبر کے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بجرنگ دل کے ایک لیڈر مونو منیاسار نے دیگر کارکنان کے ساتھ جنید اور نصیر کو پیروکا جنگلات سے اغوا کیااور انہیں بھیوانی میں بارواس گاؤں لے کر چلے گئے۔

ایف ائی آر میں بجرنگ دل لیڈران مونو منیا سار‘ لوکیش‘ رینکو رانی او رسریکانت کے نام ہیں اور ان پر جنید اور نصیر کا اغوا کرنے اور ان کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایاکہ دونوں افراد کو زندہ جلادیاگیاہے۔

بھارت پور انسپکٹر جنرل گوراؤ سریواستو نے کہاکہ ایک جھلسی ہوئی کار کے تکڑے ملے ہیں جس میں دو گائے تسکروں کی نعشیں تھیں۔

سریواستونے مزیدکہاکہ گوپال گڑھ ایس ایچ او اس معاملے کی جانچ کررہے ہیں