ہم جنس پرست ساتھی کا قتل ، تانترک اور خاتون گرفتار

   

لکھیم پور کھیری (اتر پردیش): ایک تانترک اور خاتون کو شاہ جہاں پورکی ایک 27 سالہ خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو کالج میں ملنے والی ایک دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ شاہ جہاں پورکی رہنے والی پونم کماری کو مبینہ طور پر تانترک نے، جس کی شناخت رام نواس کے نام سے کی گئی ہے، اس کی جنس تبدیل کرنے کے وعدے کیساتھ لالچ میں ڈالا تھا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی سدھیر جیسوال نے چہارشنبہ کو کہا کہ پونم اور اس کی 25 سالہ ساتھی پریتی ساگر، جو لکھیم پور کھیری میں رہتی تھیں، بیچلر آف ایجوکیشن کی تعلیم کے دوران ملے اور ان کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے۔