ہمارے ائمہ و خطبا سند یافتہ ہونے چاہئے : درخشاں اندرابی

   

سری نگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ ہمارے ائمہ اور خطبا کا سند یافتہ ہونا لازمی ہے تاکہ وہ دین کی اچھی تشہیر اور قوم کی صحیح سمت میں رہنمائی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کئی دارالعلوم قائم ہیں جہاں طلبا کو مفتی بننے کی تعلیم دی جا رہی ہے اور بچوں کا حافظ قرآن بھی بنایا جا رہا ہے ۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر وقف بورڈ نے کچھ زیارت گاہوں اور مساجد میں ائمہ، خطبا اور موذنین کی تقرریوں کیلئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔