ہمارے جوان کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار:یوگیش کمار جوشی

   

جموں: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے کہا ہے کہ آپریشن ‘سنو لیپرڈ’ مسلسل جاری ہے اور ہمارے جوان کسی بھی چلینج سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح سال گذشتہ بھی شمالی کمان کے لئے کامیابی کا سال رہا اور ہمارے جوانون نے تمام تر چلینجوں کا سامنا کرکے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اودھم میں شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹرز پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔خطاب سے قبل انہوں نے ڈیوٹی کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مختلف یونیٹس کو اعزازی اسناد سے سرفراز بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ہر سال کی طرح سال گذشتہ بھی شمالی کمان کے لئے کامیابی کا سال رہا جس میں ہمارے جوانوں نے ہر طرح کے چلینجوں کا سامنا کیا اور دشمن کے ارادوں کو ناکام بنایا۔ہمارے نوجوان مشکل حالات میں بھی مضبوط ارادوں کے ساتھ ڈٹے رہتے ہیں ۔