لکھنو۔ ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا کے قافلے کو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں حادثہ پیش آیا ہے۔ ایمبولینس سمیت تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں اے سی پی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم گورنر محفوظ ہیں۔ معلومات کے مطابق حادثہ منگل کی صبح 8.30 بجے پیش آیا۔ حادثہ شہید پاتھ پر للو مال کے قریب اس وقت پیش آیا جب قافلے میں شامل ایک گاڑی نے اچانک بریک لگائی اور پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثہ کے بعد زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم اس میں کوئی سنگین خبر نہیں ہے ۔